فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 355

۳۵۵ داڑھی هر احمدی کوداڑھی رکھنی چاھئے بعض باتیں بلا واسطہ فائدہ دیتی ہیں۔انہیں میں سے ایک داڑھی رکھنا ہے۔ایک صاحب میرے پاس آئے اور آکر کہنے لگے کیا داڑھی رکھنے سے خدا ملتا ہے۔میں نے کہا داڑھی رکھنے سے نہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے سے خدا ملتا ہے۔آپ نے چونکہ داڑھی رکھی اس لئے ہمیں بھی آپ کی تقلید میں داڑھی رکھنی چاہئے۔ہم نے حکم دیا تھا کہ ایسے لوگ سلسلہ کے کاموں میں افسر نہ بنائے جائیں گے جو داڑھی منڈا ئیں اور فیصلہ کیا تھا کہ امپیریل سروس وغیرہ میں جہاں داڑھی منڈانے کی مجبوری ہو وہاں بھی ہم اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم شریعت بدل نہیں سکتے ہاں اتنا کریں گے کہ ان کو عہدہ سے محروم نہ کریں گے مگر اس پر پوری طرح عمل نہیں کیا جارہا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مخلص نو جوانوں نے بھی داڑھی منڈانی شروع کر دی ہے۔داڑھی رکھنا ایک ضروری امر ہے اور ہر احمدی کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔الفضل ۷ ارجنوری ۱۹۳۳ء۔جلد ۲۰ نمبر ۸۵ صفحه۳) مجھے ہمیشہ حیرت ہوا کرتی ہے کہ لوگ داڑھی کیوں منڈواتے ہیں۔میں بھی داڑھی رکھتا ہوں داڑھی منڈھانے کی کوئی وجہ مجھے نظر نہیں آتی۔میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص سر جھکائے چلا آتا ہو اور دریافت کرنے پر اس نے یہ کہا ہو کہ داڑھی کے بوجھ سے میرا سر جھکا جاتا ہے یا کسی شخص کو میں نے نہیں دیکھا کہ وہ بیتاب ہو رہا ہو اور گھبرایا ہوا جارہا ہواور دریافت کرنے پر اس نے یہ بتلایا ہو کہ سخت گرمی لگ رہی ہے، داڑھی منڈوانے جا رہا ہوں۔اسی طرح میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی ضرورت کی بناء پر لوگ داڑھی منڈواتے ہوں۔دوسروں کی دیکھا دیکھی داڑھی منڈواتے ہیں۔محض اس وجہ سے کہ دوسرے ان پر ہنستے ہیں یا یہ کہ دوسرے بھی سب کے سب نہیں رکھتے۔جب داڑھی منڈانے کی کوئی وجہ نہیں تو پھر ضرورت کیا ہے کہ داڑھی منڈوائی جائے۔داڑھی اسلام کے شعائر میں