فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 132 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 132

نماز جنازه کر قبرستان لے جایا جاتا ہے۔بعض احمدی بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ایسے کپڑے کے متعلق کیا ارشاد عالی ہے؟ جواب :۔احمدی غلطی کرتے ہیں۔یہ بدعت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق نہیں۔مزار کابوسه لینا فائل مسائل دینی 12۔6۔61/A-32) ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کو بوسہ دینے کے متعلق پوچھا تو فرمایا:۔یہ جائز نہیں لغو بات ہے۔اسی قسم کی حرکات سے شرک شروع ہوتا ہے۔اصل چیز نبی کی تعلیم پر عمل کرنا ہے۔مگر لوگ اسے چھوڑ کر لغو باتوں میں جا پڑتے ہیں۔الفضل ۱۸ مئی ۱۹۴۶ء۔جلد نمبر ۳۴ - نمبر ۱۱۷) مزار پر گنبد بنوانا،قبه بنوانا سوال :۔بطور یادگار بزرگوں کی قبریں محفوظ رکھنے کے لئے قبے بنائے جائیں تو کیا حرج ہے؟ جواب :۔اگر قبر کی حفاظت کے لئے ضروری نہ ہو تو قبہ وغیرہ کی ضرورت نہیں۔اور اگر یادگار کے خیال سے قبہ بنایا جائے تو میں ایسی یاد گار کا قائل نہیں کہ اس کے لئے قبہ ضروری ہو۔یہی خیال ہے جس سے آگے شرک پیدا ہوتا ہے۔پس پروٹیکشن (حفاظت) تو ٹھیک ہے لیکن میموریل (یادگار ) ٹھیک نہیں کیونکہ قبر کی اس رنگ میں یاد گار ہی وہ چیز ہے جو آگے شرک تک پہنچا دیتی ہے بے شک ہم تو احترام کے طور پر قبے بنائیں گے لیکن دوسرے لوگ اس احترام کو اس حد تک پہنچا دیں گے کہ جس سے شرک شروع ہو جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر جو قبہ بنایا گیا ہے وہ بھی حفاظت کے لئے ہے نہ کہ اس لئے کہ مزار کی عزت کی جائے۔الفضل یکم مارچ ۱۹۲۷ء۔جلد نمبر ۱۴ نمبر ۶۹)