فرموداتِ مصلح موعود — Page 104
۱۰۴ جمعہ کے ضروری احکام خطبه ثانیه عربی کا پڑھنا ضروری ھے سوال :۔نماز جمعہ کے بعد دو خطبے ہوتے ہیں ایک تو لمباجو اردو یا جونسی زبان میں چاہیں پڑھیں۔دوسرا جوعربی میں ہوتا ہے کیا دوسرا خطبہ پڑھنے کی بجائے ہم دعائیں یا صرف درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔جواب :۔دوسرا خطبہ وہی مسنون عربی کا ہی پڑھنا ضروری ہے وہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بتایا ہوا ہے۔الفضل ۱۰ را گست ۱۹۵۱ء) خطبه جمعه کے دوران بولنا فرمایا۔کوئی شخص خطبہ کے دوران بولا تھا۔اسے جو کہنا ہے اب کہہ لے۔عرض کیا گیا کہ کسی نے بلند آواز سے دعا کی تھی۔فرمایا :۔جب امام بلائے تو بولنا جائز ہے ورنہ خطبہ کے دوران میں بولنا سخت غلطی اور گناہ عظیم ہے۔اگر دعا کرنی ہو تو آہستگی سے کرنی چاہئے کہ دوسرے کو یہ دھوکہ نہ لگے کہ کوئی بول رہا ہے بعض جگہوں سے اطلاع آتی ہے کہ لوگ خطبہ کے دوران میں بول پڑتے ہیں یہ غلطی ہے اور گناہ ہے اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔(الفضل ۲۶۔۲۹ جون ۱۹۱۷ء، جلد نمبر ۹، صفحہ نمبر ۱۰۲۰۱۰) نماز کسوف جمعہ کے روز 12 6 بجے کے قریب سورج گرہن ہوا نما ز کسوف نہیں پڑھی گئی۔استغفار اور صدقہ کے ارشاد کی تعمیل ہوئی۔(الفضل ۲۳ اگست ۱۹۱۴ ء صفحه ۱ )