فرموداتِ مصلح موعود — Page 68
۶۸ اسلامی عبادات اور مسجد میں مجرم ہے یا نہیں اور اگر ہے تو اس نے کن اسباب کے ماتحت ایسا کیا ہے آیا بے علمی سے اس سے یہ کام ہو گیا یا کوئی اور وجہ ہے۔پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ جب کوئی ایسی بات دیکھیں تو بجائے اس کے خود بخود یہ فیصلہ کرلیں کہ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں یا اس کو احمدی نہ سمجھیں ہمیں اطلاع دیں اور جب تک یہاں سے کوئی فیصلہ نہ ہو اس وقت تک خود ہی کوئی فیصلہ نہ کریں اس سے فساد بڑھتا ہے۔الفضل ۲۰ فروری ۱۹۱۷ء۔خطبہ جمعہ ) ایسا شخص جس نے باوجود علم کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدی لڑکی کا رشتہ غیر احمدی سے کرنا منع فرمایا ہے اپنی لڑکی غیر احمدی کو دے دی۔اگر وہ تائب نہیں ہوا تو اس کے پیچھے نماز پڑھنی منع ہے۔(الفضل ۱۹؍ دسمبر ۱۹۱۵ء) سوال :۔ایک احمدی جو متقی اور پرہیز گار ہے، چندہ بھی دیتا ہے مگر غیر احمدی کو رشتہ لڑکی کا دے دیا ہے اس کے بارہ میں کیا حکم ہے؟ جواب :۔جس نے حضرت اقدس کا صریح حکم ٹال دیا وہ احمدی کہاں ہے جب تک وہ تو بہ نہ کرے اور اپنی تو بہ ثابت نہ کر دکھائے وہ احمدی نہیں۔حضرت اقدس نے تو یہاں تک فرمایا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنے والے کے پیچھے نماز نہ پڑھو پھر جو غیر احمدی کولڑ کی دے وہ احمدی کس بات کا ہے۔(الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء) سوال :۔جو شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سب دعاوی کا مصدق ہومگر بیعت نہ کی ہواس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ جواب :۔غیر احمدی کے پیچھے جس نے اب تک سلسلہ میں با قاعدہ بیعت نہ کی ہو خواہ حضرت صاحب کے سب دعاوی کو بھی مانتا ہو نماز جائز نہیں۔اور ایسا شخص سب دعاوی کو مان بھی کس طرح سکتا ہے۔جو حضرت صاحب بلکہ خدا کا صریح حکم ہوتے ہوئے آپ کی