فرموداتِ مصلح موعود — Page 63
۶۳ اسلامی عبادات اور مسجد میں جواب :۔جس وقت یاد آئے اس وقت پڑھ لے۔(الفضل۔ارجولائی ۱۹۳۴ء) سوال :۔اگر ایک نماز چھوٹ جائے تو کیا ساری پچھلی نمازیں جاتی رہتی ہیں؟ جواب : کوئی نماز چھوٹ جائے تو استغفار کرے اور دوبارہ پڑھے۔فائل مسائل دینی 12۔10۔61/A-32) سوال :۔اگر کوئی عام بھلائی کے سب کام کرتا ہے لیکن نماز با قاعدہ نہیں پڑھتا تو اس کے متعلق آپ کا کیا ارشاد ہے؟ جواب :۔خدا تعالیٰ کے صریحاً حکم کی خلاف ورزی کرے گا۔تو خواہ وہ اور نیکیاں بھی کرے ان کا کوئی فائدہ نہیں۔فائل مسائل دینی 17۔10۔60/A-32) کفاره نماز سوال:۔ایک بیمار نے بارہ دن نماز نہ پڑھی تو اس کا ۱۳،۱۲ روپیہ کفارہ دیا۔کیا یہ درست ہے؟ جواب : نماز جان بوجھ کر چھوڑی یا بیماری کی وجہ سے نہ پڑھ سکا دونوں صورتوں میں کوئی کفارہ نہیں۔(الفضل ۶ رمئی ۱۹۱۵ء) قبر کے بالمقابل نماز پڑھنا سوال :۔بلا اعتقاد کے مزار یعنی قبر کے بالمقابل نماز پڑھنی جائز ہے یا نہیں؟ جواب :۔مزار یعنی قبر کو جانتے ہوئے اس کے بالمقابل نماز نہیں پڑھنی چاہئے خواہ اس کے خیال میں اس مزار اور قبر کی تعظیم نہ بھی ہو۔(الفضل ۵ را گست ۱۹۱۵ء)