فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 15

۱۵ عقائد ونظریات مسیح موعود علیه السلام کے منکر کی پوزیشن سوال :۔وہ لوگ جو مرزا صاحب کو قبول کرنے کے بغیر مر جاتے ہیں ان کی پوزیشن کیا ہوگی؟ جواب :۔حضرت مرزا صاحب کو قبول نہ کرنے والے دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جنہوں نے آپ کے متعلق پوری طرح سنا لیکن توجہ نہ کی اور ایک وہ جنہوں نے آپ کی نسبت کچھ سُنا ہی نہیں۔ہم بلحاظ شریعت کے نام رکھنے کے دونوں کو کافر کہیں گے۔لیکن سزا کے متعلق ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوگا۔البتہ یہ معلوم ہے کہ اسلام کا خدا ظالم نہیں ہے۔آپ کے نہ ماننے کی ان لوگوں کو سزا نہیں دے گا جنہوں نے حضرت مرزا صاحب کا نام ہی نہیں سنا اور انہیں کو دے گا جنہوں نے نام سُنا مگر توجہ نہ کی لیکن تفصیلاً ہم کچھ نہیں بتا سکتے ہاں احادیث سے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ جن لوگوں تک حق نہ پہنچ سکا ہوان کو پھر ایک اور موقع دیا جائے گا۔الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۱۶ء۔جلد ۳ نمبر ۸۰ صفحه ۶،۵) انسان محض گناہ سے خارج ایمان نهیں هوتا ایک مسلمان اگر نماز نہیں پڑھتا مگر اندر ہی اندر نادم ہوتا ہے اور نماز کا انکار تو نہیں کرتا بلکہ اپنی سستی اور غفلت کا اقبال کرتا ہے اور کسی کے پوچھنے پر شرمندگی سے سر نیچا کر لیتا ہے، گردن ڈال دیتا ہے اور خاموش ہو جاتا ہے تو وہ مومن ہے اور مسلمان ہے۔لیکن اگر اباء کرتا ، استکبار دکھاتا اور اپنے گناہ پر مصر ہے اور اسے مستحسن سمجھتا ہے تو وہ ایمان سے خارج ہو جائے گا۔محض گناہ انسان کو ایمان سے خارج نہیں کرتا خواہ انسان اعمال ظاہری میں سُست ہی کیوں نہ ہو۔لیکن بظاہر پابند شریعت ہوکر اباء واستکبار کر نے والا کبھی بھی مومن نہیں رہ سکتا۔الفضل ۶ ستمبر ۱۹۲۰ء صفحہ ۹۔خطبات عیدین - صفحه ۱۸۲) بعث بعد الموت بعث بعد الموت پر ایمان ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے اندر اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کی