فرموداتِ مصلح موعود — Page 14
۱۴ عقائد ونظریات خلیفه کی موجودگی میں مجدد سوال :۔کیا خلیفہ کی موجودگی میں مجدد آ سکتا ہے؟ جواب :۔خلیفہ تو خود مجدد سے بڑا ہوتا ہے اور اس کا کام ہی احکام شریعت کو نافذ کرنا اور دین کو قائم کرنا ہوتا ہے۔پھر اس کی موجودگی میں مجدد کس طرح آسکتا ہے۔مجد دتو اس وقت آیا کرتا ہے جب دین میں بگاڑ پیدا ہو جائے۔الفضل ۱۸ اپریل ۱۹۴۷ء مجلس عرفان صفیه ) اسلام کفر کے سارے گناہ مٹا دیتا ھے یہاں سے ایک اور مسئلہ کا بھی استنباط ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شخص مسلمان ہو جائے اس کے کفر کے سارے گناہ مٹ جاتے ہیں۔یہ ایک عام مشہور مسئلہ ہے اور احادیث سے بھی اس کا پتہ چلتا ہے۔مگر اس مسئلہ میں کچھ ترمیم کی ضرورت ہے خواہ وہ ترمیم اصلاحی نہ ہو بلکہ تکمیل کی ہو۔حدیثوں میں آتا ہے۔۔۔کہ قیس ابن عاصم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ میں نے کچھ لڑکیاں جاہلیت میں زندہ دفن کی ہیں۔آپ نے فرمایا ہر مو ودہ کے بدلہ میں ایک غلام آزاد کر دو۔اس نے کہا یا رسول اللہ ! إِنِّى صَاحِبُ الإِبِل میں تو صاحب الابل ہوں۔غلام کہاں سے لاؤں۔اونٹوں کے متعلق فرما ئیں۔تو ان کو نحر کرنے کے لئے تیار ہوں۔آپ نے فرمایا فَانُحَرُ عَنْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بُدْنَةٌ (ابن کثیر ) کہ ہر ایک کے بدلہ میں ایک اونٹ قربان کر دو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے گناہ جو انسان کی فطرت پر بھاری ہوں باوجود ان کی بخشش کے اور باوجود اسلام نصیب ہو جانے اور توبہ قبول ہو جانے کے پھر بھی اگر انسان کفارہ ادا کرتار ہے تو تکمیل روحانیت کے لئے یہ بات بہت مفید ہوتی ہے۔(تفسیر کبیر جلد ہشتم ،سورۃ التکویر صفر ۲۲۲)