فرموداتِ مصلح موعود — Page 9
عقائد ونظریات شکل اس آدم کی شکل پر ہوگی جس کو سب سے پہلے پیدا کیا جائے گا؟ جواب :۔قرآن کریم سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا کے تباہ کرنے کے بعد پھر ایک اور دنیا پیدا کرے گا۔کیونکہ اعادہ صفات الہی کمال الوہیت کے لئے ضروری ہے۔جب ایسا کرنا لازمی ہے تو یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی کوئی آدم پیدا کرے گا جو اپنی آئندہ نسل کے لئے نمونہ ہوگا۔مسلمان کی تعریف الفضل ۲ جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۷ اصفحہ ۶) سوال :۔ایک شخص جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے لیکن اس کے عقائد کافرانہ ہیں ایسے شخص کو غیر مسلم سمجھنا جائز ہے؟ جواب:۔ہم ایسے لوگوں کو مسلمان ہی کہتے ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔جہاں تک نام کا سوال ہے ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ مسلمان نہیں البتہ جب ان کے بعض عقائد اسلام کے خلاف ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ یہ بگڑے ہوئے عقائد اسلام ہیں مثلاً اگر دودھ میں کیچڑ پڑا ہو تو آپ اسے دودھ ہی کہیں گے مگر پئیں گے نہیں۔پھر یہ گند زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور کم بھی۔لیکن ایسے شخص سے سوشل سلوک ویسا ہی کیا جائے گا جیسے دوسرے مسلمانوں سے کیا جاتا ہے۔ایسے شخص کو غیر مسلم سمجھنے کے تو معنے ہی میری سمجھ میں نہیں آتے۔چونکہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اس لئے ہم اسے مسلمان کہتے ہیں لیکن چونکہ بعض عقائد اس کے غیر اسلامی ہوتے ہیں اس لئے ہم ان عقائد کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ غیر اسلامی ہیں ورنہ اسلام اور غیر مذاہب آپس میں بہت سی اصولی باتوں میں اشتراک رکھتے ہیں۔مثلاً اسلام کا بڑا عقیدہ خدا تعالیٰ کا مانا ہے اور ہندو، عیسائی اور یہودی سب خدا تعالیٰ کو ایک مانتے ہیں۔اسی طرح عبادت مذہب کا ایک ضروری حصہ ہے اور ہندوؤں، عیسائیوں اور سکھوں کی بھی یہی تعلیم ہے کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہئے۔غرض کوئی ایسی چیز ان میں نہیں پائی جاتی جس کے مشابہ چیزیں اسلام میں بھی نہ پائی جاتی ہوں۔لیکن کوئی مقررہ