فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 8

عقائد ونظریات جواب :۔دوزخ اور جنت کا مقام ہم کوئی تجویز نہیں کر سکتے۔در حقیقت ان دونوں چیزوں کے لئے مقام تجویز کرنا بھی غلط ہے کیونکہ یہ دونوں چیزیں مادی مقامات سے بالا ہیں۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومنوں کا بدلہ تمام آسمانوں اور زمین کے برابر ہوگا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یہ بدلہ ادنی مومن کا بدلہ ہے اگر کوئی مادی مقام جو کسی سہارے سے مخصوص ہونا جنت کے لئے قرار دیا جاتا تو ایک ادنی مومن کا بدلہ آسمانوں اور زمین کے برابر کس طرح ہو سکتا تھا۔جنت کی حوریں الفضل ۲ / جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ - صفحہ ۶) سوال :۔مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی۔عورتوں کو کیا ملے گا۔کیا انہیں بھی حوریں ملیں گی ؟ جواب: غلطی اس سے لگی ہے کہ یہ سارے استعارے ہیں۔اگلے جہان کی زندگی کے لئے بھی اور اس دنیا کے لئے بھی۔اور یہ بھی غلطی ہے کہ ساری آیتوں کو اگلی زندگی پر ہی لگالیا گیا ہے۔بلکہ اس دنیا میں مسلمانوں کو کامیابیوں کی خوشخبری ہے کہ نہ صرف مرد نیک ہوں گے بلکہ عورتیں بھی۔قرآن شریف میں حور کا لفظ ہے جس کے معنی کالی آنکھ والی کے ہیں۔سو ایران پہلے مسلمان ہوا اور ایرانیوں نے اسلام کے شوق میں اپنی بیٹیاں مسلمان سپاہیوں سے بیاہی ہیں چنانچہ خود حضرت حسن و حسین کے گھر میں بھی ایرانی بیویاں تھیں۔پس جہاں تک قرآنی پیشگوئی کا سوال ہے مسلمان قوم اگر بحیثیت قوم مسلمان ہوگی تو ان کی بیویاں بھی نیک ہوں گی اور بیویوں کے خاوند بھی نیک ہوں گے۔کسی غیر عورت کا سوال ہی نہیں۔نہ کسی غیر مرد کا سوال ہے۔مردو عورت دونوں انعام میں برابر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلامی اصول کی فلاسفی میں اس پر سیر کن بحث کی ہے۔( فائل مسائل دینی نمبر DP 4/13-5-57-32-B) نئی دنیا کا آدم سوال :۔کیا موجودہ دنیا کی تباہی اور قیامت کے بعد ایک نئی دنیا پیدا ہوگی۔جس کے انسانوں کی