فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 5

عقائد ونظریات خدا تعالیٰ نے یہ عقیدہ اپنے مامور کے ذریعہ بھی نہ کھولا۔اگر کھولا تو دفتر کے کلرکوں کے ذریعہ کھولا۔کیا کوئی عقل مند انسان اسے تسلیم کر سکتا ہے؟ حضرت عمرؓ کو ایک دفعہ کشفی طور پر جنگ کا ایک نظارہ دکھایا گیا اور آپ نے بآواز بلند فرمایا یا ساریۃ الجبل اب دیکھو یہ کتنی چھوٹی سی چیز تھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی لیکن جس مسئلہ سے اربوں ارب آدمی امت محمدیہ کا گمراہ ہوسکتا تھا، دین سے بے راہ ہوسکتا تھا اس کے لئے کسی کو الہام نہ کیا۔پھر لطف یہ ہے کہ غیر احمدیوں کے نزدیک خدا تعالیٰ کو حق نہیں کہ کسی الہام کے ذریعہ کسی شخص کو اپنا منشاء بتائے۔لیکن عربی زبان سے ناواقف اور قرآن کریم سے بے بہرہ افراد کوئی تشریح کر دیں اور بعدۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو گمراہ کر دیں تو یہ ان کے نزدیک درست ہے۔باقی رہا یہ سوال کہ تفصیل کو قرآن کریم نے کیوں چھوڑا۔سواس تفصیل کو اسی لئے چھوڑا کہ قرآن کریم کو حفظ کرایا جانا تھا اگر ساری تفصیل قرآن کریم میں آجاتی تو وہ حفظ نہ ہوسکتا اور اس کی حفاظت مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جاتی۔اگر ساری تفصیل اس میں درج ہوتی تو رازی، ابن جریر، ابن محیط ، روح المعانی ، روح البیان، کشاف، بیضاوی اور خازن وغیرہ تفاسیر بھی تفصیلات میں آنی چاہئے تھیں۔پھر میری تفسیر کبیر بھی آنی چاہئے تھی۔ایسی صورت میں قرآن کریم کو کون حفظ کر سکتا تھا۔پھر ان اعتراض کرنے والوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ حدیثوں کا حجم قرآن کریم سے بیسیوں گنا زیادہ ہے۔( فائل مسائل دینی نمبر 1 1-51-1-6269/15 DP) روح اور نفس میں فرق سوال :۔روح اور نفس میں کیا فرق ہے اور روح نفس اور دماغ میں ، دماغ کی کیا حیثیت اور کام ہیں؟ جواب :۔روح اور نفس میں نمایاں فرق ہے۔روح ایک وجود ہے اور نفس ایک قوت فعلیہ کا نام ہے۔روح انسانی دماغ کے ذریعہ سے انسان سے کام لیتی ہے اور اس کے اثرات جس وقت دماغ میں