فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 70

اسلامی عبادات اور مسجد میں سودی کاروبار کرنیو الے کے پیچھے نماز سوال :۔ایک شخص جو سودی کاروبار کرتا ہے کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے؟ جواب:۔ایسا شخص جو سود پر روپیہ دیتا ہے اس کے پیچھے تو بالصراحت نماز جائز نہیں۔جو شخص روپیہ قرض لے کر سود ادا کرتا ہے۔احادیث میں اس کو اس کے برابر قرار دیا گیا ہے جوسود لیتا ہے۔لیکن چونکہ قرآن شریف کے الفاظ کے معنوں میں اختلاف کیا گیا ہے اور اس لئے کہ ایک شخص مشکلات میں مبتلا ہو کر ایسا کرتا ہے گو کمزوری ایمان ہے مگر اس کا نقص اس حد تک نہیں پہنچا ہوا ہے۔قرآن کریم کے ادب کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام نہ کہوں گا۔اگر کسی صورت میں نماز پڑھ لی جائے تو میں مکروہ قرار دوں گا باطل نہیں۔بشرطیکہ لوگوں کو علم ہی نہ ہو تو کوئی بات نہیں۔( الفضل ۴ / دسمبر ۱۹۲۳ء) ایسے امام کے پیچھے نماز جس سے لوگ نفرت کرتے ھوں سوال :۔کیا ایسے شخص کو امام بنایا جاسکتا ہے جولوگوں کو ذاتی مال منقولہ یا غیر منقولہ کا نقصان پہنچاتا ہے؟ جواب:۔امامت کثرت رائے پر ہوتی ہے اگر ایک جماعت کے لوگ کثرت سے کسی کو امام بناتے ہیں تو پڑھی جائے۔(الفضل ۴ دسمبر ۱۹۲۳ء) خلافت کے دعویدار کے پیچھے نماز سوال :۔ایک شخص عابد علی نے خلیفہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔کیا ہم اس کے پیچھے