فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 174

۱۷۴ عیدی روزه سوال :۔جمعۃ الوداع میں عیدی کیوں نہیں دی جاتی اور عید پر عیدی کیوں دی جاتی ہے حالانکہ جمعۃ الوداع روزوں کے دنوں میں آخری جمعہ ہے اور سب دنوں سے پاک دن ہے۔اس میں بھی تو لوگ بڑی مستعدی سے نہا دھو کر مسجد میں جمع ہوتے ہیں اور اسی شان سے ہوتے ہیں جس شان سے کہ عیدین میں؟ جواب :۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعۃ الوداع لوگوں کا خود ساختہ ہے۔خدا اور رسول نے اس دن کو کوئی اہمیت نہیں دی اور عید کو خدا اور رسول نے اہمیت دی ہے۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔یہ امت کے لئے خوشی کا دن ہے اور کھانے پینے کا دن ہے۔چونکہ کھانے پینے کا دن ہے اس لئے کھانے پینے کے لئے مسلمان عیدی دیتے ہیں جو خود ایک ایجاد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عیدی بچوں کو دینا ثابت نہیں۔(الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۵۱ء) عید کارڈ (عید الفطر کے موقعہ پر حضرت خلیہ آج ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نام بھی رنگین عید کارڈ ایدہ باہر سے آئے۔حضرت امام نے فرمایا کہ ) یہ اسراف ہے اور بے ضرورت روپیہ ضائع کیا جاتا ہے۔بہتر ہو کہ لوگ اس کو دین کی تبلیغ میں خرچ کریں۔ہم نے دیکھا ہے کہ نو جوانوں اور چھوٹے بچوں میں اس کا بہت رواج ہے بچے بلکہ بعض ادھیڑ عمر حضرات بڑی بڑی قیمت کے کارڈ خرید کر پھر لفافوں میں بند کر کے دوستوں کو بھیجتے ہیں۔یہ بہت بُرا دستور ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس رسم کو ترک کر دیں اور سب سے پہلے قادیان میں اس پر عمل ہو۔اگر کوئی دوکاندار لائے تو اس سے نہ خریدے جائیں۔لوکل سیکرٹری صاحب کی توجہ درکار ہے۔کیونکہ یہ فضول خرچی ہے اور اسلام فضول خرچی کو نہایت