فیضان نبوت

by Other Authors

Page 94 of 196

فیضان نبوت — Page 94

۹۴ ادا کریں اور انہیں ضلالت و گمراہی کے اندھیروں سے نکالیں پس یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ قرآن مجیب چونکہ ایک مکمل کتاب ہے اس لئے اب کوئی نبی نہیں آسکتا۔تورات بھی بنی اسرائیل کے لئے ایک مکمل کتاب تھی جیسا کہ اللہ تعالے قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ تَمَا مَا عَلَى الَّذِي أَحْسَنَ وَتَفْصِيلَا لِكُلِّ شی - دانعام آیت ۱۵۵) لیکن پھر بھی ان میں پے در پے نبی آئے۔14 یاد رکھنا چا ہیئے کہ قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ سلام کو مثیل موسے بھی قرار دیا گیا ہے۔جیسا کہ آیت کریمہ ہے :- انا ارسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَونَ رَسُولًا رمزتل آیت (۱۶) یعنی بے شک ہم نے تمہاری طرف ایک ایسا رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جس طرح کہ ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔پس ضرور تھا کہ موسلئے علیہ السلام کی امت کی طرح اللہ تعالیٰ انحصر صلے اللہ علیہ وسلم کی امت پر بھی نظر رحمت فرماتا چنا نچہ اس نے انت محمدیہ کو بھی بشارت دی کہ اس میں بھی بنی اسرائیل کی طرح ایسے اشخاص پیدا ہوتے رہیں گے جو دین کے استحکام کا موجب ہوں گے۔