فیضان نبوت

by Other Authors

Page 83 of 196

فیضان نبوت — Page 83

سم مراہی پھیل جاتی ہے اور شریعت کے ہوتے ہوئے لوگ راہ راست سے بھٹک جاتے ہیں اور ایسا بنی کوئی نیا دین نے کر نہیں آتا بلکہ سابقہ شریعت کے ذریعہ سے ہی لوگوں کی اصلاح کا فریضہ سر انجام دیتا ہے۔بہر کیف اگر نبوت نعمت ہے تو کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ تکمیل دین کی وجہ سے خیر امت کو اس نعمت سے محروم کر دیا جائے۔اگر تکمیل دین کا یہ مطلب لیا جائے کہ آئندہ کوئی نبی نہیں آسکتا تو سورہ فاتحہ کا ہر نماز میں بالالتزام پڑھنا عبث ٹھہرتا ہے اور خدا بقالے کی قدوس ذات پر اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اس نے سورہ فاتحہ کی دعا تو سکھائی لیکن اس دُعا کے نتائج سے جو انعام نبوت سے تعلق رکھتے ہیں امت مسلمہ کو محروم رکھا۔کیونکہ سورہ فاتحہ کے ذریعہ یہ دعا مانگی جاتی ہے کہ اے خدا ! ہمیں انعام یافتہ لوگوں میں شامل فرما اور انعام یافتہ لوگوں سے مراد حبیبیا کہ سورۂ نساء میں بتایا گیا ہے۔نبی۔صدیق شہید اور صالح ہیں۔اب غور طلب امر یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے تعود مسلمانوں کو انعام یافتہ لوگوں میں شامل ہونے کے لئے دعا سکھلاتی ہے اور انبیاء کرام کو انعام یافتہ لوگ قرار دیا ہے تو یہ کیسے باور کیا جا سکتا ہے کہ آئندہ کسی کو نبوت کا انعام نہیں مل سکتا۔اسی طرح درود شریف کے ذریعہ بھی یہ دعا کی جاتی ہے۔کہ اے