فیضان نبوت — Page 42
نونم بنائی گئی ہیں اس لئے وہ آنحضرت کی مسجد کے آخری ہونے میں مزاحم نہیں ہو سکتیں۔میں نے عرض کیا کہ اسی طرح اور بالکل اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے والے نبی جو آپ کے تابع اور طل ہوں گے اور آپ کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیا ہی آئیں گے وہ آپ کے آخری نبی ہونے میں مزاحم نہیں ہو سکتے -- الغرض جس طرح آخری مسجد کے یہ معنے نہیں کہ آئندہ دنیا میں کوئی اور مسجد بنے گی ہی نہیں بلکہ یہ معنے ہیں کہ میری مسجد کے مقابل پر کوئی مسجد نہیں بنے گی۔اگر بنے گی تو میری مسجد کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہی بنے گی اور اس کی تابع اور طل ہوگی۔اسی طرح آخری نبی کے بھی یہ معنے نہیں کہ آئندہ دنیا میں کوئی نبی آئیگا ہی نہیں بلکہ یہ معنے ہیں کہ اب میرے مقابل پر کوئی نبی نہیں آئے گا اگر آئیگا تو میرے دین کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہی آئے گا۔اور میرا تابع اور خل ہوگا۔علاوہ ازیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ محاورہ میں آخری کے معنے ایسے شخص کے بھی ہیں جو کسی فن یا کسی وصف میں انتہائی کمال پہنچ چکا ہو۔تو بی نظم و نثر میں اس کی مثالیں بکثرت پائی جاتی چنانچہ ایک شاعر اپنے ممدوح کی شان میں کہتا ہے ہے شَرَى وَدَى وَشُكرِى مِنْ بَعِيدٍ لأَخِرِ غَالِبِ اَبَدًا رَبِيعَ (حاسه باب الادب)