فیضان نبوت

by Other Authors

Page 91 of 196

فیضان نبوت — Page 91

۹۱ موحدوں کو مشرک بنانے والے ہیں لیکن سچے بلیوں کی آمد میں روک ہے جو کافروں کو مومن اور مشرکوں کو موحد بنانے کے لئے آتے ہیں۔کیا اس صورت میں دین کا اکمال محل مدح پر منصورہ ہوگا یا محل ذمہ پر ؟ گویا دین کا اکمال جھوٹے نبیوں کو تو نہیں روکتا۔جو باطل کے اندھیرے کی طرف دھکیلتے ہیں مگر سچے نبیوں کو روکتا ہے جو حق کی روشنی کی طرف کھینچتے ہیں۔وباؤں کو تو پھیلنے کی اجاز ہے کہ لوگ بیمار ہو کہ ہلاک ہوں مگر ڈاکٹروں کو آنے کی اجازت نہیں کہ مبادا کوئی شخص ان کے علاج سے چنگا ہو کہ ہلاکت سے نجات پا جائے۔کیا خیر امت کے نصیب میں جھوٹے نبی ہی لکھے ہیں؟ اور کیا اسلام کے شجرہ طیبہ کی شاخوں سے کانٹے ہی جھڑتے رہیں گے؟ UM یا در ہے کہ دین کی تکمیل اس بات کو مستلزم نہیں کہ للہ تعا اس کی مناسب نگہداشت سے بھی دستکش ہو جائے مکان مکمل ہو جانے کے بعد بھی صفائی اور حفاظت کا محتاج رہتا ہے اور قصیر اسلام کے بارے میں تو خاص طور پر آنحضرت صلے اللہ علیہ ولم نے یہ ارشاد فرمایا ہے :- انَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُل مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا» (ابوداود) یعنی اللہ تعالئے اس امت کے لئے ہر صدی کے سریر