فیضان نبوت

by Other Authors

Page 26 of 196

فیضان نبوت — Page 26

يسَتِ النُّبُوَةُ بِأَمْرِ دَائِدِ عَلَى الْأَخْبَارِ الالي " فتوحات مکیہ جلد ۲ ص ) یعنی نبوت اخبار الہی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔- حضرت امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں: لَيْسَ مِنْ شَرْطِ الرَّسُولِ أَنْ يَأْتِيَ بِالشَّرِيعَةِ (كتاب النبوة) یعنی رسول کے لئے یہ شرط نہیں کہ وہ ضرور شریعت لائے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں :- نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر یا نیوالا ہو اور شرف مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہو۔شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں۔ضمیمہ براہین احمدیہ حد اللہ تعالے قرآن مجید میں فرماتا ہے :- وَ مَا كَانَ اللهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَلكِنَّ الله يَجْتَبِي مِنْ رُّسُلِهِ مَنْ يَشَاؤُمَ ر آل عمران آیت (۱۸) یعنی اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر ایک کو غیب پر مطلع نہیں کر سکتا مگر ہاں وہ اس امر کے لئے اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے۔ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-