فیضان نبوت — Page 20
بالمقابل دنیا کو ایک مرے ہوئے کپڑے سے بھی کمتر سمجھتا ہے فقط اس قادر یگانہ کو جانتا ہے اور اسی کے خوف سے تریساں رہتا ہے نبی کے دامن سے ہی دنیا کو توحید کا آبدار موتی ملتا ہے اور اس کے ہاتھوں سے ہی لوگ معرفت کا شیریں جام لیتے ہیں یک چراغیست دریس خانه که از پر تو آس ہر کجا می نگری انجمن ساخته اند A نبی اللہ تعالیٰ کی صفات کا منظر ہوتا ہے اور اس کی معجزانہ زندگی دنیا پر ثابت کر دیتی ہے کہ واقعی خدا کی قدرتیں غیر محدود ہیں وہ دنیا کو روحانیت کی اعلیٰ اقدار سے روشناس کراتا ہے اور لوگوں کو سفلی خواہشات کی دلدل سے نکال کر عالم قدس کے اُس سدا بہا بان میں لا کھڑا کرتا ہے جس کے ہر گوشے سے رضائے الہی کے پھولوں کی مہک آتی ہے۔نبی گناہ کی سنجاست سے پاک ہوتا ہے کہ گندے ہاتھوں سے میلے کپڑے صاف نہیں ہو سکتے۔اس میں ایک مقناطیسی جذب ہوتا ہے جس سے سعید روحیں خود بخود اس کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں۔وہ معجزات بھی دکھاتا ہے مگر خدا کے اذن سے اس کی دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں مگر خدا کے فضل سے۔اس کے زندگی بخش انفاس مردہ روحوں کے لئے مسیحائی کا کام دیتے ہیں اور اس کی روح پر و تعلیم دلوں کو اس یقین سے بھر دیتی ہے کہ واقعی انسان خیر متناہی ترقیات کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس