فیضان نبوت — Page 191
ہمارا مذہب ر رقم فرمودہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علی الصلوة والسلام) ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور سید نا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق ، اور حشر اجساد حق ، اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کر سے یا ترک فرائی اور اباحت کی بنیاد ڈالے، وہ بے ایمان اور اسلام سے گرشتہ ہے اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ پیچھے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ اور اسی پر مریں۔اور تمام انبیاء اور تمام کتابیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے ان سب پر ایمان ٹاویں اور صوم اور صلوٰۃ اور زکوۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے سول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھکر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک سلام پر کاربند ہوں۔غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالحین کو اقتصادی اور عملی طور پر اجماع تھا اور وہ امور جو اہل سنت کی اجتماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں۔ان سب کا ماننا فرض ہے اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے (ايام الصلح منه طبع اول )۔