فیضان نبوت — Page 173
۱۳ کی طرف سے بھی منذر خواب دیکھایا جاتا ہے۔لیکن جیسا کہ ڈاکٹر کے پیر نے پھاڑنے کا پر حکمت فعل اپنے اندر شفقت کا پہلو رکھتا ہے اسی طرح اللہ تعالے کی طرف سے دکھایا ہوا منذر خواب بھی صالحہ ہونے کی وجہ سے اپنے اندر رحمت کا پہلو ر کھتا ہے اور اس سے مقصود انسان کی اصلاح اور تادیب ہوتی ہے نہ کہ تخویف اور ترہیب۔رویائے صالحہ کی اہمیت اس امر سے بھی ظاہر ہے کہ آنحضرت نے اسے نبوت کا چھیالیسواں حصہ قرار دیا ہے اور یہ ارشاد بھی فرمایا ہے کہ لَم يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَة آت - (بخاري) یعنی انواع نبوت میں سے صرف مبشرات والی نوع باقی ہے اور یہ عشرات والی نوع رویا، کشف اور الہام سب پر حاوی ہے اور ان سب کا تعلق قلب سے ہے جیسا کہ آیت کریمیہ :- ما كَذَبَ الْفَوَادُ مَا رَأَى - انجم) سے ظاہر ہے یعنی آنحضرت کے قلب پر جو انکشاف ہوا خواہ السلام سے خواہ کشف سے خواہ رویاء سے وہ کذب کے شائبہ سے پاک تھا جامع حدیث ہے اور اس میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ سردیا سالحہ کا دروازہ تا قیامت کھلا رہے گا۔