فیضان نبوت — Page 125
۱۲۵ نہیں رہی کہ خدا اس میں کوئی رسول بھیجے ؟ گویا آنحضرت سے پہلے کی اولاد آدم تو بنی ادھر کے خطاب کی اس لئے مستحق ہے کہ اس میں رسول آتے رہے ہیں مگر آنحضرت کے بعد کی اولاد آدم اس خطاب کی مستحق نہیں کیونکہ اس میں قیامت تک کوئی رسول نہیں آئی کا۔تو او لا و آدم وہی ہوئی جس میں رسول آیا کریں سبحان الله ! آنحضرت کے بعد کی اولاد آدم رسولوں سے کیا محروم ہوئی لینی ادم کے آسمانی خطاب سے بھی محروم ہو گئی۔باللعجب۔اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کی اولاد آدم اس لئے يُبنى آدم کے خطاب میں شامل نہیں سمجھی جا سکتی کہ اس میں رسولوں کی بعثت نہیں ہونے کی۔تو میں عرض کروں گا۔کہ کیا بعثت انبیاء کے اسباب آنحضرت کے بعد کی اولاد آدم میں وجود پذیر نہیں ہوں گے ؟ اگر نہیں ہو نے تو بات بن سکتی ہے۔لیکن جب اختلافات کی صورت میں اسباب موجود ہیں اور اختلافات کا وجود بعثت انبیاء کی علت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ علت آنحضرت کے بعد کی اولاد آدم میں متحقق ہے تو پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ الحصر کے بعد کی اولاد آدم میں رسول مبعوث نہ ہوں ؟ جب رسولوں کی ضرورت ثابت ہے تو یہ شرط انصاف نہیں کہ بنی آدم کے خطاب میں آنحضرت کے بعد کی اولادِ آدم کو شامل نہ سمجھا جائے کیا علاوہ ازین به امریهی قابل توجہ ہے کہ اس آیت سے پہلے بھی در