فیضان نبوت

by Other Authors

Page 66 of 196

فیضان نبوت — Page 66

بھی آپ کو بطور مصدق النبین کشیش کر کے بنایا گیا ہے کہ قینی کی مطلقہ سے نکاح کو جائزہ قرار دیتے ہیں یہ رسول منظر د نہیں بلکہ ب نبیوں کی بھی تعلیم ہے اور اس سلسلہ میں یہ رسولی ان سب نبیوں کا مصدق ہے۔چنانچہ ان معنوں کی تائید سورۃ احزاب کی مندرجہ ذیل آیت سے بھی ہوتی ہے :- مَا كَانَ عَلَى النَّبِيِّ مِنْ حَرَجٍ فِيْمَا فَرَضَ الله لَهُ سُنَةَ اللهِ فِي الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ - (احزاب آیت (۳۹) یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ در علم پر اس فعل کی وجہ سے جو آپ پر اللہ تعالے نے فرض کیا ہے کوئی الزام نہیں ہیں طریق اللہ تعالے نے پہلے لوگوں میں جاری کیا تھا۔پس جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبین ہونا محل کلام کے لحاظ سے مصدق النبیین کے معنوں میں ثابت ہے تو جو لوگ خاتم تو النبیین کے معنے آخر النبین کرتے ہیں ان پر لازم ہے کہ محل کلام کے لحاظ سے ہمیں دکھائیں کہ یہ معنے اس موقع پر کس طرح چسپاں ہوتے ہیں ؟ ظاہر ہے کہ اگر خاتم النبیین کے معنے آخر انشین کے کئے جائیں تو پھر آیت میں لیکن کا حرف استند راک بالکل بے معنے ہو کر رہ جاتا ہے۔اور اس صورت میں آیت کے یہ معنے بنتے ہیں کہ:۔محمد تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں لیکن وہ آخری نبی ہے۔