فیضان نبوت

by Other Authors

Page 19 of 196

فیضان نبوت — Page 19

19 بتاتا ہے۔اس کا قلب روح القدس کا ضبط ہوتا ہے اور اس کا سینہ اسرار الہی کا مخزن۔خدا اس کو اپنے پاس سے علم دنیا ہے اور اس کے دل پر دقیق در دقیق نکات نازل کرتا ہے۔بنی کے کمالات صرف پیشگوئیوں تک محدود نہیں ہوتے وہ دنیا کے سامنے انواع و اقسام کے معارف بھی پیش کرتا ہے۔نبی اخلاق رذیلہ سے پاک ہوتا ہے کہ بدخو آدمی کسی کو خوش اطوار نہیں بنا سکتا۔اس کے قول اور فعل میں کامل مطابقت ہوتی ہے کہ دو رنگی نبی کی شان کے شایاں نہیں۔اس کو ایک محکم یقین دیا جاتا ہے کہ بغیر اس کے ہوائے نفس سے رہائی ممکن نہیں۔اس پر ایک نیستی طاری کی جاتی ہے کہ خالص توحید کا یہی تقاضا ہے۔اس کو ایک قوی توکل عطا کیا جاتا ہے کہ خدا کے تعلق کی یہی علامت ہے۔وہ صر صر حوادث میں ثابت قدم رہتا ہے اور طوفان مخالفت میں مستقل مزاج۔اگر اس کو ہاون مصائب میں ڈال کر کوٹا جائے تو اس کے اندر سے بحر محبت الہی کے اور کچھ نہیں نکلتا۔اس کا بھروسہ خدا پر ہوتا ہے اور وہی اس کو ہر میدان میں فتح و کامرانی سے ہمکنار کرتا ہے۔نبی امن کا شہزادہ ہوتا ہے اور ملک رُوحانی کے تخت کا دارت۔اس کو خدا کی طرف سے ایک خاص رعب عطا کیا جاتا ہے اور شاہانہ استغناء اس کے چہرے سے سیکھتا ہے۔وہ خدا کے