فیضان نبوت

by Other Authors

Page 174 of 196

فیضان نبوت — Page 174

کام کارا یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی روحانی قوتوں کا سر حسیمہ قلب کو ہی قرار دیا ہے چنانچہ حضور اپنی پر معارف تصنیف حقیقۃ الوحی میں تحریر فرماتے ہیں کہ :۔وہ خدا جو کریم و رحیم ہے جیسا کہ اس نے انسانی فطرت کو اپنی کامل معرفت کی بھوک اور پیاس لگادی ہے ایسا ہی اس نے اس معرفت کا ملہ تک پہنچانے کے لئے انسانی فطرت کو دو قسم کے قومی عنایت فرمائے ہیں ایک معقولی قوتیں جن کا منبع دماغ ہے اور ایک روحانی قوتیں جن کا منبع دل ہے۔اور جن کی صفائی دل کی صفائی پر موقوت ہے اور جن باتوں کو معقولی قوتیں کامل طور پر دریافت نہیں کر سکتیں روحانی قوتیں ان کی حقیقت تک پہنچے جاتی ہیں۔(حقیقۃ الوحی صل، اسی طرح حدیث میں یہ بھی تصریح ہے کہ اللہ تعالے بعض اوقات اپنے خاص بندوں کے لئے عام لوگوں کو بھی خواب دکھا دیتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :- الْمُؤْمِن برای آویری ته (مشكوة ) یعنی مومن کبھی خود خواب دیکھتا ہے اور کبھی دوسروں کو اس کے متعلق خواب دکھایا جاتا ہے۔بلکہ بعض اوقات کا فروں کو بھی سچا خواب آجاتا ہے تا کہ وہ اللہ تعالے کے مومن بندوں کے