فیضان نبوت

by Other Authors

Page 163 of 196

فیضان نبوت — Page 163

۱۶۳ کا مطلب ہے۔دیکھئے آئینہ کمالات اسلام، پس اختر اض کیسا؟ قوله كل خواب انسانی خیال کا ہی دوسرا نام ہے۔پس خوابوں پر انحصار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسلام میں کی گنجائش ہے۔اقول یادر ہے کہ اللہ تعالے رب اجسام ہی نہیں ربّ ارواح بھی ہے اور اس نے جہاں انسان کی جسمانی نشوو نما کے لئے متعد د سانان پیدا کئے ہیں وہاں اس کی رُوحانی نشود نما کے لئے بھی مختلف ساہی پیدا فرمائے ہیں۔اور ان سامانوں میں سے ایک خواب بھی ہے اور اس کا مادہ ہر انسان کی فطرت میں رکھا گیا ہے۔کسی میں کم اور کسی میں زیادہ۔انبیاء بھی خواہیں دیکھتے رہے ہیں جن میں سے بعض کا ذکر قرآن میں بھی آیا ہے۔پس خوابوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ابن سیرین فرماتے ہیں :- علامه این سر الرُّؤيَاء ثَلَتْ - حَدِيثُ النَّفْسِ وَتَخَونِفٌ الشَّيْطَانِ وَبُشْرَى مِنَ اللهِ فَمَنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلَا يَقُصُّهُ عَلَى أَحَدِ وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ - وتعطير الانام