فیضان نبوت

by Other Authors

Page 159 of 196

فیضان نبوت — Page 159

۱۵۹ خلاف ہے اور علم دین سے ناواقفی کی علامت ہے۔بہرکیف اگر متشا الہا کی وجہ سے بانی سلسلہ احمدیہ کے رویا و کشون کو خلاف شرع کہنا درست ہے تو میں آپ سے پوچھونگا کہ وہ رویا و کشوف جو آپ لوگوں کے مسلمات سے نہیں کیا ان کو بھی متشابہات کی وجہ سے خلاف شرع کہنا درست ہو گا۔مثلاً یوسف علیہ السلام کے متعلق قرآن مجید میں آتا ہے کہ انہوں نے اپنے باپ سے کہا۔إني رأيتُ أحَدَ عَشَرَ كَوْكَبَا وَالشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ - (یوسف آیت ۵) یعنی میں نے رویا میں گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھا ہے کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔اور قرآن کریم میں دوسری جگہ آتا ہے کہ :- الم تر أنَّ اللهَ لَيَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ تَرَ وَمَن فِي الأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالفَمَر و النجوم رج آیت 19) یعنی جو بھی آسمان میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔اور سورج اور چاند اور ستارے وغیرہ سب کے سب اللہ تعالے کو سجدہ کر رہے ہیں۔تو جب سجدہ خدا کا حق ہے اور خدا کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں