فیضان نبوت

by Other Authors

Page 101 of 196

فیضان نبوت — Page 101

فیضان ربوبیت کے منکرین چند سوال فیضان ربوبیت کے منکرین سے ہمارا پہلا سوال تو یہ ہے کہ جب ربوبیت الہی کی فیض گستری کسی ایک زمانہ سے مخصوص نہیں بلکہ اس کا دامن ازل سے لے کر ابد تک پھیلا ہوا ہے تو پھر یہ کیسے باور کیا جا سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فیضان ربوست میں تعطل پیدا ہو گیا ہے اور آپؐ کے بعد روحانی ارتقاء کے تمام راستے مسدود ہو گئے ہیں اور ذوق عبودیت کی تکمیل کے لئے کوئی دروازہ کھلا نہیں رہا۔" دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا خاتمیت محمدی اپنے اندر تکوینی تاثیر نہیں رکھتی ؟ اگر تکوینی تاثیر رکھتی ہے تو کیا آپ کے فیض سے آئندہ کوئی ایسا کامل انسان پیدا نہیں ہو سکتا جو معاشرہ کی سربلندی کا موجب ہو ؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا گزشتہ زمانہ میں روحانی انقلابات غیر معمولی شخصیتوں کے ذریعہ سے نہیں آتے رہے ؟ اگر غیر معمولی فیقو کے ذریعہ سے ہی آتے رہے ہیں تو کیا آئندہ روحانی انقلاب کے لئے کسی غیر معمولی شخصیت کی ضرورت نہیں ؟ چوتھا سوال یہ ہے کہ کیا لوگوں کے اذہان اور طبائع میں اختلاف