فیضان نبوت

by Other Authors

Page 92 of 196

فیضان نبوت — Page 92

۹۲ ایسے لوگوں کو مبعوث کرتا رہے گا جو اسلام کے خوبصورت محل کو بیہودہ روایات اور غلط تشریحات کے گرد و غبار سے پاک وصاف کرتے رہیں گے۔نیز امت کو آپ نے یہ انتباہ بھی فرمایا : مَنْ لَمْ يَعْرِفْ اِمَامَ زَمَانِهِ فَقَدْ مَاتَ مِينَةَ الْجَاهِلِيَّةِ دسمار الانوار جلد ۱۳ ۲۵۰ و کنز العمال م۲) یعنی جو شخص اپنے وقت کے امام کو شناخت کر کے اس کے حلقہ اطاعت میں داخل نہ ہوگا وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔پیش تکمیل دین کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہو سکتا کہ آئندہ اللہ تعالیٰ اسلام کی حفاظت و صیانت اور ترویج و اشاعت کے لئے بھی کوئی تدبیر عمل میں نہیں لائے گا۔(۱۵ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن مجید کے نزول سے شریعت مکمل ہو چکی ہے اور اب کسی نئی شریعت کی ضرورت نہیں لیکن یا درکھنا چاہیئے کہ انبیاء نئی شریعت لیکر ہی مبعوث نہیں ہوا کرتے بغیر نئی شریعیت کے بھی مبعوث ہوا کرتے ہیں۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی گزرے ہیں جن میں سے شریعت