فیضان نبوت — Page 44
۴۴ سے تمام مساجد میں چوٹی کی مسجد ہے۔یہاں یہ سوال کیا جا سکتا ہے کیا حدیثیوں میں تضاد ہے؟ اگر یا حدیثوں میں تضاد ہے ؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک بعض روایات سے بادی النظر میں نبوت کا انقطاع ثابت ہوتا ہے اور بعض سے نبوت کا امکان لیکن اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ حدیوں میں کوئی حقیقی تضاد نہیں وجہ یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں یہ فرمایا ہے کہ میں آخری نبی ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔وہاں آپ کی مراد یہ ہے کہ میں تشریعی نبیوں میں سے آخری نبی ہوں اور میرے بعد سریعیت لانے والا نبی کوئی نہیں ہوگا اور جہاں آپ نے یہ فرمایا ہے کہ میرے بعد نبی آسکتا ہے اور آنے والا نسیح موعود نبی اللہ ہوگا۔وہاں آپ کا یہ مطلب ہے کہ بغیر شریعیت کے نبی آسکتا ہے لیکن وہی جس کے اعمال پر میری اتباع کی مہر ہو اور جس نے میرے نور سے نور لیا ہو اور جو میری امت میں سے ہو۔اندریں حضورت ہم کہہ سکتے ہیں کہ احادیث نبویہ میں کوئی حقیقی تضاد نہیں ہے۔