فیضان نبوت — Page 39
۳۹ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب مدعیان نبوت کذاب نہیں ہوں گے۔بلکہ بعض صادق بھی ہوں گے اور اگر سب کے سب کذاب ہونے تھے تو آپ یہ فرماتے کہ میری امت میں جو بھی مدعی نبوت کھڑا ہوگا وہ کذاب ہوگا۔۱۰۳۵ اسی طرح ختم نبوت کے سلسلہ میں ایک حدیث ہے۔لم يبقَ مِنَ النَّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ الجاري من بھی پیش کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس سے ثابت ہے کہ آئندہ کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا۔سو یا د رکھنا چاہیے کہ یہ ایک جامع حدیث ہے اور ماضی حال اور مستقبل تینوں زبانوں سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ لم يبق جو ماضی کا صیغہ ہے اگر اس کو سابقہ ہوتوں کے متعلق سمجھا جائے اور النبوة کا الف ولام سابقہ نبوت کے لئے استغراق کا فائدہ دینے والا قرار دیا جائے تو اس صورت ہیں حدیث کا یہ مطلب ہوگا کہ تمام سابقہ شرائع محترف و مبدل ہو جاتے کی وجہ سے مفشوخ ہو گئی ہیں اور انکا دور ختم ہو گیا ہے سوائے مبشرات کے حصہ کے کہ جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کے بارے میں پیش گوئیاں پائی جاتی ہیں۔اور اگر اس حدیث کو زمانہ حال سے متعلق سمجھا جائے اور النبوة سے مراد صرف آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی جائے تو پھر اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میری نبوت کا وہ حصہ جو احکام یعنی انواع نبوت میں سے صرف مبشرات کی نوع باقی ہے۔