فیضان نبوت

by Other Authors

Page 182 of 196

فیضان نبوت — Page 182

TAY کذاب پیدا ہوں گے جو نبوت کا دعوی کریں گے۔پس ان دونوں باتوں میں بہت بھاری فرق ہے اور تیس کی حد بندی صناف بتا رہی ہے کہ آنحضرت کے بعد بچے بنی بھی آئیں گے ورنہ آپ یہ فرماتے کہ میرے بعد جو شخص بھی نبوت کا دعوی کر لے گا وہ کذاب ہوگا۔الغرض اس حدیث سے ہرگز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آہوں میں موخو د اپنے دعو الے میں سچا نہیں۔ماسوا اس کے یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئیے کہ جہاں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ امت مسلمہ میں نہیں جھوٹے دعویدار کھڑے ہوں گے جو یہ دعوی کریں گے کہ وہ نبی ہیں حالانکہ وہ نبی نہ ہوں گے وہاں آپ نے یہ پیشگوئی بھی فرمائی ہے کہ امت مسلمہ میں ایک سچا مامور تبھی آئے گا جس کی صداقت کے لئے اللہ تعالے آسمان پر دو نشان کرے گا۔ایک یہ کہ رمضان کے مہینے میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات یعنی تیرہ ماہ رمضان کو چاند گر میں ہو گا۔اور دوسرا یہ کہ اسی ماہ رمضان میں سورج گرمین کے دنوں میں سے درمیا نے دن یعنی اٹھائیں ماہ رمضان کو سورج گرین ہوگا۔اور یہ دونوں نشان ایسے ہیں کہ جب سے دنیا عالم وجود میں آئی ہے کسی مامور کیلئے ظاہر نہیں ہوئے۔حدیث کے الفاظ یہ ہیں :- إنَّ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُندُخَلَقَ