فیضان نبوت

by Other Authors

Page 154 of 196

فیضان نبوت — Page 154

۱۵۴ پہلے چڑھ چکا ہے۔دفتح اسلام صدا مطبوعہ 2 قوله ما حدثیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آنیوالا مامور سیح اسرائیلی ہو گا۔نه که مسیح محمدی - لہذا امت کا کوئی فرد مسیح موعود تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔اقول یاد رکھنا چاہیئے کہ پیشگوئیاں اپنے اندر استعارات بھی رکھتی ہیں اور ان کی اصل حقیقت ظہور میں آنے کے بعد ہی کھلتی ہے بالخصوص حب کسی گذشتہ نبی کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی کی گئی ہو تو اس سے مراد ہمیشہ اس کا مثیل ہوا کرتا ہے نہ کہ اس کا عین جیسا کہ الیاس علیہ السلام کے متعلق ملاکی نبی نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ دنیا میں دوبارہ آئیں گے لیکن مبعوث ان کی جگہ یحییٰ علیہ السلام ہوئے اور خود عیسی علیہ السلام نے بھی انہیں کو آنیوالا الیاس قرار دیا (انجیل تو بعض اوقات کسی خاص مماثلت کی وجہ سے ایک نبی کا نام دوسرے نبی کو دیدیا جاتا ہے اور ان حدیثوں میں بھی دراصل ایسے شخص کا ہی ظہور مراد ہے۔جو شرف اور کمال میں عیسی علیہ السلام کے مشابہ ہوگا۔نہ کہ خود عیسی علیہ السلام کا ظہور۔کیونکہ قرآن - حدیث اور تاریخ ان کو وفات یافتہ قرار دیتے ہیں اور وفات یافتہ شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ :۔