فیضان نبوت — Page 142
۱۴۲ تو یقین جانیے کہ ایسے نبی کی آمد کے قائل ہم لوگ بھی نہیں پھر آپ کو ہمارے متعلق ایسی شکایت کیوں ؟ باقی رہا ایسا نہی جو بانی اسلام کا موجود ہے اور جسکو علیہ سلام کیلئے آتا ہے تو اس آنا اگر آپکے نزدیک مسلمہ ہے تو یہ کے نزدیک بھی مسلمہ ہے اور اسی طرح اسے نبی ہونیکا نفر بانی سلسلہ احمدیہ کو دھوئی ہے۔اور اسی قسم کا ہی ہم انکو مانتے ہیں اور اگر ایسے نبی کے آنے پر بھی آپ کو اعتراض ہے تو یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ آپ کو بانی اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا پاس نہیں۔تعجب ہے کہ آپ اس شخص کی آمد پر بھی معترض ہیں جو آنحضر کی پیروی سے مرتبہ نبوت پانے والا ہے اور وہ بھی اس لئے کہ امت مسلمہ کی تعلیم و تربیت اور خدمت اسلام کا فریضہ سر انجام دے تو پھر اس صورت میں آپ کے اعتراض کی زد سے صدیق اور شہیر اور صالح بھی کیونکر بیچے آخر وہ بھی تو آنحضرت کی نیابت میں آکر یہی کام کریں گے۔اور اگر اس قسم کے نبی کے آنے سے آنحضرت کے مزکی اور معلم ہونے کی شان میں فرق آجاتا ہے تو کیا صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین کے آنے سے فرق نہیں آئے گا ؟ علاوہ ازیں یہ امر بھی غور طلب ہے کہ کیا آہنگ آپ لوگ بلا واسطہ ہی آنحضرت سے تزکیہ اور تعلیم کا فیضان حاصل کرتے رہے یا یہ فیضان حاصل کرنے کے لئے آپ ان علماء کے محتاج ہو گئے