فیضان نبوت

by Other Authors

Page 140 of 196

فیضان نبوت — Page 140

۱۴۰ آنحضرت کے بعد امت مسلمہ میں تمہیں جھوٹے نبی پیدا ہونگے ربخاری، گویا آپ کے نزدیک آنحضرت کا رحمتہ للعالمین ہونا جھوٹے نبیوں کی آمد میں تو روک نہیں جو مومنوں کو کافر اور موحدوں کو مشرک بنانے والے ہیں مگر سچے نبیوں کی آمد میں روک ہے جو کافروں کو مومن اور مشرکوں کو موحد بنانے کے لئے آتے ہیں۔کیا اس صورت میں آنحضرت کا رحمتہ للعالمین ہونا محل مدح پر ثابت ہوتا ہے یا محل ذم پر ؟ گویا آپ کا رحمۃ للعالمین ہونا جھوٹے نبیوں کو تو نہیں روکتا جو باطل کی تاریخی کی طرف دھکیلنے والے ہیں مگر بیچے نبیوں کو روکتا ہے جو حق کی روشنی کی طرف کھینچنے والے ہیں۔وباؤں کو تو پھیلنے کی اجازت ہے کہ لوگ بیمار ہو کر ہلاک ہوں۔مگر ڈاکٹروں کو آنے کی اجازت نہیں کہ مبادا کوئی شخص ان کے علاج سے چنگا ہو کر ہلاکت سے نجات پا جائے۔کیا صاحب حمت کو دنیا کے لئے باعث رحمت نہیں ہونا چاہیئے ؟ علاوہ انہیں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر رحمتہ للعالمین کا منصب نلیوں کی آمد میں روگ ہے۔تو علماء کی آمد میں کیوں وگ نہیں ؟ کیا موجودہ علماء کی جگہ رحمتہ للعالمین کے فیوض کافی نہیں؟ اور اگر اصلاح اور ہدایت کے لئے امت کی ہر نئی نسل کو نئے علماء کی ضرورت ہے تو علماء کے بگڑ جانے پر خود ان کی اصلاح او ہدایت کے لئے کیوں کسی نبی کی ضرورت نہیں ؟ اگر رحمتہ للعالمین