فیضان نبوت

by Other Authors

Page 139 of 196

فیضان نبوت — Page 139

۱۳۹ تیسرے۔اگر نبی کی بعثت قومی سالمیت کے لئے خطرہ ہے تو تو کیا یہ متعلقہ قوم کا فرض نہیں کہ وہ ساری کی ساری خدا کے فرستادہ پر ایمان لا کر وحدت ملی کو برقرار رکھے؟ قوله على اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کو رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِينَ بنایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ سارے جہان کے لئے حمت ہیں اس لئے اب کسی جدید بنی کی ضرورت نہیں۔اقول یا درکھنا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام کو بھی تمام بنی اسرائیل کے لئے رسول بنا کر بھیجا تھا۔لیکن پھر بھی ان کے بعد بنی اسرائیل کے لئے پے در پے رسول مبعوث ہوئے جو کوئی نیا دین لے کر نہیں آئے تھے بلکہ ان کی بعثت کا مقصد صرف موسوی شریعت کا نفاذ تھا۔میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سارے جہان کے لئے رحمت ہو نا رسولوں کی آمد میں مانع نہیں ملیکہ اس امر کا ضامن ہے کہ آپ کی اتباع سے جو نبی آئے گا وہ بھی آپ کا ظل ہونے کی وجہ سے سارے جہان کیلئے رحمت ہوگا۔تعجب ہے کہ ایک طرف تو آپ لوگ یہ کتنے ہیں کہ آنحضرت یہ رحمة اللعالمین ہیں اس لئے آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا اور دوسری طرف آپ لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ