فیصلہ قرآن و سنت کا چلے گا کسی ایرے غیرے کا نہیں — Page 1
1 بسم الله الرحمن الرحیم فیصلہ! مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان نے ایک دو ورقہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "فیصلہ آپ کریں " یہ دو ورقہ عبدالرحمان یعقوب باوا کا مرتب کردہ ہے۔اس میں مذکور ہر اعتراض کے ترتیب وار جواب سے قبل ، تمہید کے طور پر ایک دلچسپ واقعہ قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ جھنگ میں دیوبندی حضرات اور دوسرے مسلمانوں کے مابین با قاعدہ اس موضوع پر مناظرہ ہوا کہ گستاخ رسول دونوں میں سے کون ہے ؟ سرکاری سرپرستی و نگرانی میں ہونے والے اس مناظرہ کیلئے فریقین نے بغرض " مالشی فیصلہ " بعض اصحاب علم و دانش پر اتفاق کیا اور ایک تحریر گواہان کے دستخطوں سے وجود میں آئی اور فریقین نے اقرار کیا کہ ان معزز ثالث حضرات کا فیصلہ ہمیں قبول ہو گا۔پولیس کی حفاظت میں نظم وضبط کے ساتھ ”بنگلہ نول " میں ہونے والے اس مناظرہ کے بعد معزز عاشوں نے خدا کو حاضر ناظر جانتے ہوئے اور اپنی عاجزی و انکساری کے بعد کہا کہ ہمارے ذمہ فیصلہ سنانے کا ناخوشگوار فریضہ ادا کرنا ضروری ہے اور پھر انہوں نے فریقین کی موجودگی میں تحریری متفقہ فیصلہ دیا کہ دیو بندی گستاخ رسول ہیں۔تفصیل کیلئے دیکھیں مطبوعہ " مناظرہ جھنگ " شائع کردہ مکتبہ فریدیہ ساہیوال۔فیصلہ کی تحریر کا عکس صفحہ نمبر ۲۹۴ پر دیا گیا ہے۔آج کی گستاخان رسول ہیں جو امت کے دوسرے عشاقانِ رسول پر گستاخی کا الزام لگا رہے ہیں۔معزز قارئین ! ہم ان کے ایک ایک الزام کا جواب اور اس کی حقیقت آپکی خدمت میں پیش 000 کرتے ہیں۔