درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ix of 320

درثمین مع فرہنگ — Page ix

اس کلام سے عشق کی وجہ سے دلی خواہش تھی کہ اسے جو بھی پڑھے درست پڑھے ۔ غلط ادائیگی کی سماعت سے مجروح ہو کہ یہ چارہ سوجھا کہ مشکل الفاظ اعراب اور معانی کے ساتھ لکھے جائیں اور زیادہ سے زیادہ احباب تک پہنچائے جائیں۔ اس کام کے آغاز میں حضور ایدہ الودود کو دعا کے لئے لکھا تو آپ نے تحریر فرمایا ہے رو نئی نسلوں کے تلفظ میں تو اتنی غلطیاں ہیں کہ سن کر دل کڑھتا ہے اور اچھی آوازوں والے بھی غلط تلفظ کی وجہ سے مزاکر کروا کر دیتے ہیں ۔ (مکتوب 24 دسمبر 1990ء) گلوسری کا کام الفاظ کے اردو معانی کے ساتھ مکمل کر کے بھیجا تو آپ نے قیمتی دعاؤں سے نوازا اور تحریر فرمایا :- در ثمین کے مشکل الفاظ کے معانی پرمشتمل مسودہ میں نے دیکھا ہے۔ ماشاء اللہ آپ نے خوب محنت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور ہر لحاظ سے مفید بنائے بہتر ہو کہ نئی ور شمین شائع کریں جس میں ہر شکل اور اہم لفظ کا تلفظ بیان ہو اور زیر زبر ڈال کر اس کی حرکات کو نمایاں کیا جائے اردو ترجمہ کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی دیں ۔۔۔۔ پس بہتر ہو کہ اس ہدایت کی روشنی میں نئی در ثمین شائع کریں۔ (مکتوب 16 جنوری 1993 ریم) یہ اتنا بڑا منصوبہ تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور حضرت صاحب کی دعاؤں اور حسن ظنی کا زاد راہ نہ ہوتا تو وچنا بھی دیوانگی تھی۔ بہر کیف نئی کتابت کرواتے ہوئے در ثمین کے مختلف نسخوں کا مطالعہ کیا توکئی جگہ مختلف قسم کے فرق نظر آئے جن کی اصلاح کے لئے محترم ناظر صاحب اشاعت کی ہدایت کے مطابق حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب کے پہلے ایڈیشن دیکھے جہاں جہاں فرق نظر آئے آپ کی منظوری سے اصلاح کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔ چند مثالوں سے وضاحت کرتی ہوں ۔