درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 5

عیسائیوں سے خطاب آؤ عیسائیو! ادھر آؤ ! نورِ حق دیکھو راہ حق پاؤ جس قدر خوبیاں ہیں فرقاں میں کہیں نہیں میں تو دکھلاؤ سر پہ خالق ہے اُس کو یاد کرو یونہی مخلوق کو نہ بہکاؤ کب تلک جھوٹ سے کرو گے پیار کچھ تو سچ کو بھی کام فرماؤ سا کچھ تو خوفِ خدا کرد لوگو کچھ تو لوگو خُدا سے شرماؤ عیش دنیا سدا نہیں پیارو اِس جہاں کو بقا نہیں پیارو یہ تو رہنے کی جا نہیں پیارو کوئی اس میں رہا نہیں پیارو اس خرابہ میں کیوں لگاؤ دل ہاتھ سے اپنے کیوں جلاؤ دل کیوں نہیں تم کو دین حق کا خیال ہائے سو سو اُٹھے ہے دل میں اُبال کیوں نہیں دیکھتے طریق صواب ؟ کس بلا کا پڑا ہے دل پر حجاب ! اس قدر کیوں ہے کین و استکبار؟ کیوں خُدا یاد سے گیا یک بار ؟ تم نے حق کو بھلا دیا تہیہات دل کو پتھر بنا دیا ہیہات اے عزیزو اسنو کہ بے قرآن حق کو ملتا نہیں کبھی انساں جن کو اس نور کی خبر ہی نہیں اُن پر اس یار کی نظر ہی نہیں 5