درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xii of 320

درثمین مع فرہنگ — Page xii

ایک نیا قطعہ بھی براہین احمدیہ کے ٹائٹل سے شامل کیا ہے جو سابقہ نسخوں میں درج ہونے سے رہ گیا ہے۔اس نئے ایڈیشن میں ساری نظموں پر خاص طور پر شکل اور بعض ایسے آسان الفاظ پر بھی زبر زیر لگا دیئے ہیں جو غلط ہی زبان زد عام ہوگئے تھے۔باربارپروف ریڈنگ سے غلطی کا امکان کم سے کم ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو تاہیوں کو معاف فرمائے۔آمین۔حصہ کلام میں تو صحت کا انسانی کوشش کی انتہائی حد تک خیال رکھا گیا ہے گلوسری میں تلفظ کی حد تک، کہا جاسکتا ہے کہ تحقیق کی گئی ہے لیکن معانی میں دورائے ہونے کا اپنے اپنے علم اور فہم کے مطابق امکان موجود ہے۔بہر صورت دس بارہ سال پر محیط محنت شاقہ کا حاصل پیش خدمت ہے جس میں مشکل الفاظ کے اُردو معانی، انگریز می مانی اور رومن میں تلفظ کی وضاحت کی گئی ہے۔گلوسری کی نظر ثانی میں محترم نور الدین منیر صاحب، محترم ڈاکٹر منصور احمد قریشی صاحب محترمہ نصری حمزہ صاحبہ اور محترمہ محمودہ امتہ السمیع وہاب صاحبہ کی کاوشیں شامل ہیں۔ان کے علاوہ میرے دل میں اظہار تشکر کے ذیل میں ایک طویل فہرست آویزاں ہے جس میں محترمہ آیا سلیمہ میر صاحبہ سر فہرست ہیں۔ان سب کے احسانات کے شکریہ کا حق ادا ہی نہیں کیا جاسکتا۔مولا کریم میرے محسنوں کی خود جزا بن جائے اور ہماری حقیہ کاوشوں کو اپنی رحمت اور مغفرت کا سامان بنا دے۔آمین اللهم آمین۔