درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page x of 320

درثمین مع فرہنگ — Page x

بعض جگہ نئے لفظ شامل ہو گئے تھے ۔ زندگی بخش جام احمد ہے کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے دافع البلاء" روحانی خزائن جلد ۱۸ ص ۱۲ پر یہ شعر ہی کے بغیر ہے جو بعد میں شامل ہوا ہے۔ حضرت اقدس کے کلام میں لفظ پیار اور پیارا ہی، پر زور دے کہ پڑھا جاتا ہے ۔ وو وو پھر یہ شعر دیکھئے جو قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد ۲ ص ۶۵ پر اس طرح درج ہے ۔ کیوں ہو گئے ہیں اس کے شمن یہ سارے گمرہ وہ رہنمائے راز چون و چرا یہی ہے مروج کتابوں میں پہلے مصرع میں لفظ گمراہ ہے اور رہنمائے کی جگہ رہنما ہے ، لکھا ہے ۔ بعض جگہ لفظ تبدیل ہو گئے تھے ۔ مثلاً ہوئے ہم تیرے اسے قادر توانا ترے در کے ہوئے اور تجھ کو مانا مجموعہ آمین ، صا میں شعر کا آخری لفظ مانا ہے جب کہ یہ جانا ، چھپ کر عام رواج پا چکا ہے۔ اسی طرح یہ شعر دیکھئے ۔ یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دور یارب دنیا کے سارے پھندے مجموعہ آئین ، ص پر درج ذیل شعر میں آخری لفظ پھندے نہیں بلکہ دھندے، ہے ۔