دُرِّثمین اُردو — Page 88
۸۸ جب ہو گئے ہیں ملزم اُترے ہیں گالیوں پر ہاتھوں میں جاہلوں کے سنگِ جفا یہی ہے بقیہ حاشیہ صفحہ نمبر ۸۷ ہے اور ان عورتوں کے دلوں میں جما ہوا ہے کہ ہم دوسرے مردوں سے بھی ہم بستر ہو سکتی ہیں، تو ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ ایسی باتوں کے سننے سے خاص کر جبکہ ویدوں کے حوالہ سے بیان کی جاتی ہیں کس قدر نا پاک شہوات عورتوں کی جوش ماریں گی بلکہ وہ تو دس قدم اور بھی آگے بڑھیں گی اور جبکہ پردہ کا پل بھی ٹوٹ گیا تو ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ان ناپاک شہوتوں کا سیلاب کہاں تک خانہ خرابی کرے گا۔چنانچہ جگن ناتھ اور بنارس اور کئی جگہ میں اسکے نمونے بھی موجود ہیں۔کاش! اس قوم میں کوئی سمجھدار پیدا ہو! اور ہمیں یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ کتی حاصل کرنے کیلئے اولاد کی ضرورت کیوں ہے؟ کیا ایسے لوگ جیسے پنڈت دیانند تھا جس نے شادی نہیں کی اور نہ کوئی اولاد ہوئی مکتی سے محروم ہیں ؟ اور ایسی مکتی پر تو لعنت بھیجنا چاہیے کہ اپنی عورت کو دوسرے سے ہم بستر کرا کر اور ایسا فعل اس سے کرا کر جو عام دنیا کی نظر میں زنا کی صورت میں ہی حاصل ہو سکتی ہے اور بجز اس ناپاک فعل کے اور کوئی ذریعہ اس کی مکتی کا نہیں۔اور یہ بھی ہم نہیں سمجھ سکتے کہ جو ہزاروں طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں رُوحوں اور ذرات اجسام میں ہیں وہ سب قدیم سے خود بخود ہیں پر میشر سے وہ حاصل نہیں ہوئیں۔پھر ایسا پر میشر کس کام کا ہے اور اس کے وجود کا ثبوت کیا ہے؟ اور کیا وجہ کہ اس کو پر میشر کہا جائے اور کامل اطاعت کا وہ کیونکر مستحق ہوسکتا ہے۔جبکہ اس کی پرورش کامل نہیں اور جن طاقتوں کو اُس نے آپ نہیں بنایا اُن کا علم اس کو کیونکر ہے؟ اور جبکہ وہ ایک رُوح کے پیدا کرنے کی بھی قدرت نہیں رکھتا تو کن معنوں سے اُس کو سرب شکتی مان کہا جاتا ہے جبکہ اس کی شکتی صرف جوڑنے تک ہی محدود ہے۔میرا دل تو یہی گواہی دیتا ہے کہ یہ نا پاک تعلیمیں وید میں ہرگز نہیں ہیں۔پر میشر تو تبھی پر میشر رہ سکتا ہے جبکہ ہر ایک فیض کا وہی مبداء ہو۔ویدانت والوں نے بھی اگر چہ غلطیاں کی ہیں، مگر تھوڑی سی اصلاح سے ان کا مذہب قابلِ اعتراض نہیں رہتا، مگر دیانند کامذہب تو سراسر گند ہی معلوم ہوتا ہے کہ دیا نند نے ان جھوٹے فلسفیوں اور منطقیوں کی پیروی کی ہے جن کو وید سے کچھ بھی تعلق نہ تھا بلکہ وید کے در پردہ پکے دشمن تھے۔اسی وجہ سے ان کے مذہب میں پر میشر کی وہ تعظیم نہیں جو ہونی چاہئے اور نہ پاک دل جو گیوں کی طرح پر میشر سے ملنے کے لئے مجاہدات کی تعلیم