دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 84 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 84

۸۴ پر آریوں کے دیں میں گالی بھی ہے عبادت کہتے ہیں سب کو جھوٹے کیا اتقا یہی ہے جتنے نبی تھے آئے موسی ہو یا کہ عیسی مگار ہیں وہ سارے ان کی ندا یہی ہے اک دید ہے جو سچا باقی کتابیں ساری جھوٹی ہیں اور جعلی اک راہنما یہی ہے یہ ہے خیال ان کا پربت بنایا تنکا پر کیا کہیں جب ان کا فہم و ذکا یہی ہے کیڑا جو دب رہا ہے گوبر کی تہ کے نیچے اُس کے گماں میں اُس کا ارض وسما یہی ہے ویدوں کا سب خلاصہ ہم نے نیوگ پایا اِن پستکوں کی رُو سے کارج بھلا یہی ہے لے اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک نبیوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت اور شرافت رکھتے ہیں وہ ہمارے بیان سے باہر ہیں۔منہ ے اس جگہ دید کے لفظ سے وہ تعلیم مُراد ہے جو آریہ سماج والوں نے اپنے زعم میں ویدوں کے حوالہ سے شائع کی ہے، ورنہ یا درکھنا چاہیے کہ ہم ویدوں کی اصل حقیقت کو خدا تعالیٰ کے حوالے کرتے ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے اسمیں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا۔جب کہ ہندوستان اور پنجاب میں وید کی پیروی کا دعویٰ کرنے والے صد بامذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو وید پر کیونکر تھوپ سکتے ہیں۔پھر یہ بھی ثابت ہے کہ وید بھی محرف ہو چکا ہے۔پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید بھی لا حاصل ہے۔منہ