دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 49

۴۹ فضل سے اپنے بچا مجھ کو ہر اک آفت سے صدق سے ہم نے لیا ہاتھ میں داماں تیرا کوئی ضائع نہیں ہوتا جو ترا طالب ہے کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جو یاں تیرا آسماں پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں کوئی ہو جائے اگر بندہ فرماں تیرا جس نے دل تجھ کو دیا ہو گیا سب کچھ اُس کا سب ثنا کرتے ہیں جب ہووے ثناخواں تیرا اس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے ریب و گماں وہ جو اک پختہ تو کل سے ہے مہماں تیرا میری اولاد کو تو ایسی ہی کر دے پیارے دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرہ تاباں تیرا عمر دے، رزق دے اور عافیت و صحت بھی سب سے بڑھ کر یہ کہ پا جائیں وہ عرفاں تیرا اب مجھے زندگی میں ان کی مصیبت نہ دیکھا بخش دے میرے گنہ اور جو عصیاں تیرا