دُرِّثمین اُردو — Page 41
۴۱ اے قادر و توانا! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دا غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي احقر کو میرے پیارے اک دم نہ دُور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا واللہ خوشی سے بہتر غم سے تیرے گذرنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِـي یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں یہ میرے بارو بر ہیں تیرے غلام در ہیں تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي کر انکونیک قسمت دے انکو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پر تیری رحمت دے رُشد اور ہدایت اور عمر اور عزت یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے میرے بندہ پرور کر ان کو نیک اختر رُتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج وافسر ہے ہمارا رہبر، تیرا نہیں ہے ہمسر تو یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي