دُرِّثمین اُردو — Page 40
یارب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہاں تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم و رحماں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي کیونکر ہوشکر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تو نے یہ دن دکھا یا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا صد شکر ہے خدایا صد شکر ہے خدایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِـي ہو شکر تیرا کیونکر اے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دئے ہیں یہ تین تیرے چاکر تیرا ہوں میں سراسر تو میرا ربّ اکبر یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ہے آج ختم قرآں نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے مُنہ کے قرباں اے میرے رپ محسن کیونکر ہوشکرِ احساں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت اتم ہے کیونکر ہو حمد تیری کب طاقت قلم ہے تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي