دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 30 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 30

لیا اُس کو فضل خدا نے اُٹھا ملی دونوں عالم میں عزت کی جا اگر تو بھی چھوڑے یہ ملک ہوا تجھے بھی رتبہ کرے وہ عطا تو رکھتا نہیں ایک دم بھی روا جو بیوی اور بچوں سے ہووے جدا مگر وہ تو پھرتا تھا دیوانہ وار نہ جی کو تھا چین اور نہ دل کو قرار ہر اک کہتا تھا دیکھ کر اک نظر کہ ہے اُس کی آنکھوں میں کچھ جلوہ گر محبت کی تھی سینہ میں اک خلش لئے پھرتی تھی اُس کو دل کی تپش کبھی شرق میں اور کبھی غرب میں رہا گھومتا ومتا قلق اور کرب میں پرندے بھی آرام کر لیتے ہیں مجانیں بھی یہ کام کر لیتے ہیں مگر وہ تو اک دم نہ کرتا قرار ادا کر دیا عشق کا کاروبار کسی نے یہ پوچھی تھی عاشق سے بات وہ نسخہ بتا جس سے جاگے تو رات یہ کہا نیند کی ہے دوا سوز و درد کہاں نیند جب غم کرے چہرہ زرد وہ آنکھیں نہیں جو کہ گریاں نہیں وہ خود دل نہیں جو کہ بریاں نہیں تو انکار سے وقت کھوتا ہے کیا تجھے کیا خبر عشق ہوتا ہے کیا؟ مجھے پوچھو اور میرے دل سے یہ راز مگر کون پوچھے بجز عشق باز جو برباد ہونا کرے اختیار خدا کے لئے، ہے وہی بختیار