دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 16 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 16

۱۶ علامات المقربین خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اُس پر شار اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب کہ راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب؟ اُسے دے چکے مال و جاں بار بار ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار لگاتے ہیں دل اپنا اُس پاک سے وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے نشان آسمانی صفحه ۴۶ حاشیه مطبوعه ۱۸۹۲ء 000