دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 140

۱۴۰ پھر یہ نہیں کہ ہو گئی ہے صرف ایک بات پاتا ہوں ہر قدم میں خدا کے تــفــضـلات دیکھو وہ بھیں کا شخص کرم دیں ہے جس کا نام لڑنے میں جس نے نیند بھی اپنے پہ کی حرام جس کی مدد کے واسطے لوگوں میں جوش تھا جس کا ہر ایک دشمن حق عیب پوش تھا جس کا رفیق ہوگیا ہر ظالم و غوی! جس کی مدد کے واسطے آئے تھے مولوی ان میں سے ایسے تھے کہ جو بڑھ بڑھ کے آتے تھے اپنا بیاں لکھانے میں کرتب دکھاتے تھے ہشیاری مستغیث بھی اپنی دکھاتا تھا سو سو خلاف واقعہ باتیں بناتا تھا پر اپنے بدعمل کی سزا کو وہ پا گیا ساتھ اس کے یہ کہ نام بھی کاذب رکھا گیا کذاب نام اُس کا دفاتر میں رہ گیا چالاکیوں کا فخر جو رکھتا تھا بہہ گیا