دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page viii of 126

دُرِّ عَدَن — Page viii

i در عدن تعارف حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ جن کا منظوم کلام الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ شائع کرنے کا فخر حاصل کر رہی ہے اللہ تعالیٰ کے زندہ نشانوں میں سے ایک نشان ہیں۔حضرت مسیح موعود العلي اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں: سینتیسواں (۳۷) نشان یہ ہے کہ بعد اس کے خدا تعالیٰ نے حمل کے ایام میں لڑکی کی بشارت دی اور اس کی نسبت فرمایا كه تُنشَافِي الْحِلْيَةِ یعنی زیور میں نشو ونما پائے گی یعنی نہ خورد سالی میں فوت ہوگی اور نہ تگی دیکھے گی۔چنانچہ بعد اس کے لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام مبارکہ بیگم رکھا گیا۔“ اسی طرح آپ سے متعلق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ وحی کی : نواب مبارکہ بیگم اس طرح حضرت اقدس ان کے حق میں فرماتے ہیں: (الحکم جلد ۵ نمبر ۴۴ صفحه ۳) ہوا اک خواب میں مجھ پر یہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر