دُرِّ عَدَن — Page 62
در عدن 62 مجھے دیکھ رفعت کوہ میں مجھے دیکھ پستی کاہ میں مجھے دیکھ بجز فقیر میں ، مجھے دیکھ شوکت شاہ میں نہ دکھائی دوں تو یہ فکر کر کہیں فرق ہو نہ نگاہ میں مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تری جبینِ نیاز میں مجھے ڈھونڈ دل کی تڑپ میں تو، مجھے دیکھ روئے نگار میں کبھی بلبلوں کی صدا میں سن، کبھی دیکھ گل کے نکھار میں میری ایک شان خزاں میں ہے ، میری ایک شان بہار میں مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تری جبینِ نیاز میں میرا نور شکل ہلال میں ، مرا حسن بدر کمال میں کبھی دیکھ طرز جمال میں کبھی دیکھ شان جلال میں رگِ جان سے ہوں میں قریب تر ، تر ادل ہے کس کے خیال میں مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکلِ مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تری جبینِ نیاز میں (ماہنامہ مصباح اکتوبر ۱۹۵۴ء)